• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اللہ تعالیٰ کے انسان کو پیدا کرنے کا مقصد

استفتاء

کیا انسان كو الله تعالیٰ  نے عبادت  اور خدمت اور دعوت کے لیے پیدا کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اللہ تعالی نے انسان کو اپنی عبادت(بندگی)کے لیے پیدا فرمایا ہے یہ الگ بات ہے کہ ضرورت کے موقع پر خدمت اور دعوت بھی اللہ تعالی کی اطاعت کے کاموں میں سے ہے۔

سورة الذاريات(آیت نمبر: 56)میں ہے:

وما خلقت الجن والانس الا ليعبدون.

ترجمہ:اور میں نے جو بنائے جن اور آدمی سو اپنی بندگی کو۔

تفسیر عثمانی(3/557) میں ہے:

جنوں اور انسانوں کی تخلیق عبادت کے لیے ہے: یعنی ان کے پیدا کرنے سے شرعاً بندگی مطلوب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved