• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق چند سوالات

استفتاء

  1. حقیقی اللہ کہاں پر قائم ہے؟
  2. بناوٹ کے اعتبار سے اللہ کتنی طرح کے ہیں؟
  3. کیا حقیقی اللہ کے لیے مکان کی ضرورت ہے؟
  4. بناوٹ کے اعتبار سے حقیقی اللہ کی فطرت کیا ہے؟
  5. کیا حقیقی اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور اس کے لیے ہر ایک کام آسان ہے؟
  6. کیا حقیقی اللہ انسان یا جن یا فرشتہ یا لڑکا یا لڑکی کی صورت میں تبدیل ہوسکتا ہے؟
  7. بناوٹ کے لحاظ سے لفظ اللہ کا معنیٰ کیا ہے؟
  8. تمام مخلوقات میں اللہ کا نائب کون ہے اور وہ کہاں رہتا ہے؟
  9. کیا اللہ کا نائب خفیہ طور سے دنیا کے اندر ہر زمانہ میں موجود ہوتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔اللہ رب العزت حقیقی ہی ہیں مجازی کوئی اللہ نہیں ہے اور وہ اپنے علم کے اعتبار سے ہر جگہ ہے باقی ذات کے اعتبار سے مکان سے پاک  ہے کیونکہ مکان بھی اس کی ایک مخلوق ہے اور خالق مخلوق کا محتاج نہیں۔

2۔ اللہ تعالی بناوٹ سے پاک ہیں کیونکہ وہ خالق ہیں مخلوق نہیں اور خالق ذات صرف ایک ہے۔

3۔ اللہ تعالی کو مکان کی ضرورت نہیں وہ موجود بلا مکان ہے  مکان کی ضرورت مخلوق کو ہوتی ہے خالق کو نہیں ہوتی۔

4۔اللہ تعالی بناوٹ سے پاک ہیں یعنی اللہ تعالی کو کسی نے پیدا نہیں کیا بلکہ اسی ذات نے ساری کائنات کو پیدا کیا ہے

5۔ اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہیں  اور اس کے لیے ہر کام آسان ہے البتہ جو چیزیں محال بالذات ہوں یا واجب بالذات ہوں  ان میں قدرت کو قبول کرنے کی صلاحیت نہیں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے قادر ہونے پر کوئی حرف نہیں آتا۔

6۔ نہیں۔

7۔ لفظ اللہ ذات واجب الوجود کا نام ہے اس کے معنی ہیں ایسی ذات جس کا وجود ضروری ہو اور وہ تمام صفات کمال کی جامع ہو۔

8،9۔ نائب سے  آپ کی کیا مراد ہے؟ وضاحت فرمادیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved