• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

الماری میں بند قرآن کی طرف پاؤں کرنا

  • فتوی نمبر: 13-207
  • تاریخ: 09 اکتوبر 2019
  • عنوانات:

استفتاء

اگر قرآن مجید کمرے میں ایسی جگہ رکھا ہو جیسے دراز میں ہو جب سویا جائے تو بیڈ پر لیٹیں تو پاؤں اوپر ہوں تو کیا گناہ ہو گا ؟

اور کمرے میں کوئی رکھنے کی جگہ نہ ہو ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ قرآن پاک دراز میں بند ہے اس لیے اس صورت میں اگر پاؤں  دراز سے اوپر بھی ہو جائیں تو گناہ نہیں ۔چنانچہ احسن الفتاوی 8/22 میں ہے

سوال۔ ایک مسجد کے زینےکے نیچے الماری ہے اس الماری میں قرآن مجید رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ اس زینے پر سے لوگ گزرتے رہتے ہیں ۔

الجواب  :

جائز ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved