• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا  ہرانار میں جنتی دانہ  ہونے سے متعلق روایت صحیح ہے ؟

استفتاء

ماہنامہ محاسن الاسلام شمارہ 257فروری 2021کے صفحہ 29 پر ہے کہ

  (۱) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے انار کے ایک دانہ کو اٹھایا اور اس کو کھا لیا ان سے کہا گیا آپ نے یہ کیوں کیا ؟ فرمایا مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ زمین کے ہر انار میں جنت کے دانوں میں سے ایک دانہ ڈالا جاتا ہے شاید یہ وہی ہو ۔(طبرانی بسند صحیح ) (۲) پھر فائدہ میں لکھا ہے : اس ارشاد کو آنحضرت ﷺ سے مرفوعا بھی روایت کیا گیا ہے (الطب النبوی  ، کنز العمال )

سوال یہ ہے کہ کیا یہ حدیث خواہ مرفوع ہو یا غیر مرفوع ،صحیح اور ثابت ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(۱) سوال میں مذکورحضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی   موقوف روایت سند کے اعتبار سے صحیح ہے ۔یہ حدیث  المعجم الکبیر للطبرانی (9/127رقم الحدیث 10464) اور شعب الایمان للبیھقی (12/443 رقم الحدیث 5703) میں موجود ہے اور امام ہیثمیؒ کتاب مجمع الزوائد (ج2 ص256) میں  یہ حدیث نقل کرنے کے بعد فرماتے  ہیں   : رواه الطبراني ورجاله رجال الصحيحنیز امام جلال الدین سیوطیؒ   کتاب النکت البدیعات علی الموضوعات (ص203)میں نقل کرتے ہیں  :اخرجه البيهقى فی الشعب بسند جید(۲) صحیح سند کے ساتھ  کوئی مرفوع  صریح روایت ہمیں نہیں ملی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved