- فتوی نمبر: 18-18
- تاریخ: 21 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک عزیز کے گھر گیا۔ان کی مسجد بھی ہے۔تو انہوں نے اپنے گھر کی چھت پر گرم پانی والا گیزر لگایا ہوا ہے۔اور اس کے پائپ گھر کی دیواروں سے سوراخ کر کے مسجد تک پہنچایا گیا ہے۔اور گھر میں استعمال کے لیے بھی اس کو کنکشن دیا گیا ہے۔جب کہ اگر گیزر مسجد میں بھی رکھا جاتا تو محفوظ اور آسانی سے رکھا جا سکتا تھا۔اور جو بات میں نے نوٹ کی وہ یہ کہ مسجد میں تو صرف نمازوں کے اوقات میں نمازی گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں ، جبکہ گھر میں تو ہر وقت کی ضرورت ہے۔
* ان کا گھر کی چھت پر گیزر لگانا کیسا ہے؟
* اور یہ گیزر مسجد کا شمار ہو گا یا گھر کا؟
* یا پھر مسجد کے گیزر کا پانی گھر میں استعمال کرنا کیسا ہے؟
برائے مہربانی تسلی بخش جواب بمع دستخط کے عنایت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر مذکورہ گیزر آپ کے عزیزنے اپنے پیسوں سے اپنے لئے خریدا ہے اور اس گیزر میں پانی اور گیس بجلی بھی آپ
کاعزیز اپنی ذاتی استعمال کرتا ہے اورپھر مسجد والے بھی اس میں سے کچھ پانی استعمال کر لیتے ہیں تو اس میں کچھ حرج نہیں اور اگر گیزریا پانی، گیس بجلی کوئی چیز مسجد کی ہے تو پھر اس کا پانی اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved