• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ کی تسبیح کرنا

استفتاء

نیز الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ کی تسبیح ہم اکیلے بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں ؟ جبکہ عقیدہ یہی ہو کہ نبی پاک علیہ الصلوۃ والسلام اپنے روضہ پاک میں  آرام فرما ہیں اور فرشتے ہمارے یہ صلوۃ وسلام لے جا کر پہنچا دیں گے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مخاطب کے صیغوں سے درودپاک صرف روضہ اقدس پر حاضر ی کے ساتھ خاص ہے لہذا جب روضہ اقدس کے سامنے موجود نہیں ہیں تو علمی اعتبار سے علیک کا لفظ بے جا ہے ۔دور سے اگر صحت عقیدہ کے ساتھ بھی پڑھا جائے تو یہ ایک تو تکلف ہے دوسرے بدعیتوں کے ساتھ مشابہت بھی ہے اس لیے اس سے اجتناب کرنا چاہیے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved