• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عورت کو طلاق کا حق دینا

استفتاء

عورت کو طلاق یا حق دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر طلاق کا حق دیا ہو اور عورت مرد کو تین دفعہ طلاق کے الفاظ کہہ دے تو طلاق ہو جاتی ہے یا نہیں؟

اگر دو مفتی صاحبان کی رائے آپس میں نہ ملتی ہو تو کس کی رائے پر عمل کریں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کو حق طلاق دینا تو جائز ہے لیکن یہ حق استعمال کرتے ہوئے عورت اپنے اوپر طلاق ڈالتی ہے مرد کو طلاق نہیں دیتی یعنی یوں کہہ سکتی ہے کہ ” میں اپنے اوپر طلاق ڈالتی ہوں” یوں نہیں کہہ سکتی کہ ” میں تمہیں ( یعنی شوہر کو) طلاق دیتی ہوں”۔

دونوں کا اختلاف بتائے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved