- فتوی نمبر: 12-132
- تاریخ: 25 مئی 2018
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > متفرقات حدیث
استفتاء
عورتوں میں سے سب سے پہلے کون جنت میں جائے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کسی صحیح حدیث میں یہ تذکرہ نہیں ملتا کہ عورتوں میں سے سب سے پہلے کون جنت میں جائے گا۔البتہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ عورتوں میں سے سب سے پہلے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت میں جائیں گی۔
لیکن علامہ ذہبیؒ نے اس حدیث کے بارے میں کہا ہے کہ دل اس حدیث کے من گھڑت ہونے کی گواہی دیتا ہے۔
چنانچہ مختصر تلخیص الذہبی 3/156 میں ہے "یشهد القلب بوضعه”۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved