• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

اذان کے حروف

استفتاء

اذان کے سترہ سو ساٹھ حروف ہیں اذان خاموشی سے سننا چاہیے اذان کے ایک حرف کے بدلے پندرہ سو نیکیاں ملتی ہیں اور مکمل اذان سے 2440000 نیکیاں ملتی ہیں اگر یہ معلومات اچھی لگیں تو شیئر ضرور کریں۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اول تو اذان کے حروف سترہ سو ساٹھ نہیں بنتےکیونکہ اگر مشدد حرف کو دو حرف شمار کریں تو اذان کے حروف206 بنتے ہیں اور اگر مشدد حرف کو ایک شمار کریں تو اذان کے حروف 178بنتے ہیں۔

اور دوسرے ہر حرف پر پندرہ سو نیکیاں والی بات ہمیں کسی حدیث میں نہیں ملی۔لہذا ایسی بے بنیاد باتوں کو آگے شیئر نہیں کرنا چاہیے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved