- فتوی نمبر: 19-116
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > بدعات و رسومات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج میں ایک مشہور مسئلہ لے کر آیا ہوں یہ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ اذان کے دوران انگوٹھے چومے جاتے ہیں یہ کہاں سے نکلا ہے کیا یہ صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اذان کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر انگوٹھے چومنے کا تذکرہ بعض روایات میں مذکور ہے، یہ عمل ان ہی روایات سے نکلا ہے لیکن یہ تمام روایات محدثین کی تحقیق میں من گھڑت ہیں۔
تيسير المقال للسيوطي:243
الاحاديث التي رويت في تقبيل الانامل و جعلها على العينين عند سماعه صلى الله عليه وسلم عن الموذن في کلمة الشهادة کلها موضوعات
ترجمہ:موذن سے کلمہ شہادت میں آپﷺکا نام سننے کے وقت انگلیوں کو چومنے اورآنکھوں پر رکھنے کے بارے میں جتنی بھی روایات ذکر کی جاتی ہیں سب کی سب موضوع ومن گھڑت ہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved