- فتوی نمبر: 2-165
- تاریخ: 28 نومبر 2008
استفتاء
کیافرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آدمی نے اپنا عضو تناسل اپنی بیوی کے منہ میں دیا۔اور انزال ہوا ۔مذکورہ صورت میں عضوتناسل کے منہ دینے اورانزال کی وجہ سے عورت پر غسل آئیگا یا صرف مرد پر غسل لاز م ہوگا؟
نوٹ: عورت کو انزال بھی نہیں ہوا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں صرف مرد پر غسل کرنا لازم ہوگا عورت پر لازم نہیں۔لیکن ایسا کرنا انتہائی بے غیرتی اور بے حیائی کا کام ہے آئندہ ایساکرنے سے بالکل پرہیز کریں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved