• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا بارش میں نہانا حدیث سے ثابت ہے؟

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ حضرت مسئلہ پوچھنا تھا کہ موبائل میں ایک ویڈیو بیان سنا اس میں کہا گیا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ بارش میں نہانا سنت ہے ۔ایسی بات حدیث سے ثابت ہے کہ نہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بارش میں نہانا حدیث سے ثابت ہے ۔چنانچہ صحیح مسلم (رقم الحدیث898) میں ہے  :

 قال أنس: أصابنا ونحنُ معَ رسولِ الله – صلى الله عليه وسلم – مطرٌ، قال: فحسَرَ رسولُ الله – صلى الله عليه وسلم – ثوبَه حتى أصابَه من المطرِ، فقلنا: يا رسولَ الله، لِمَ صنعتَ هذا؟، قال: لأنه حديثُ عهدٍ بربه

ترجمہ :  حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ ہم پر بارش برسنے لگی تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا (سر اور کاندھے کا) کپڑا اتار دیا حتی کہ بارش آپ پر برسنے لگی ۔ ہم نے عرض کیا :اے اللہ کے رسول ﷺ آپ نے ایسا کیوں کیا ؟ آپ نے فرمایا :کیونکہ (یہ بارش) نئی نئی براہ راست اپنے ربّ عز و جل کی طرف سے آرہی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved