• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بچے کو دوران نماز چھولاجھلانا

  • فتوی نمبر: 16-318
  • تاریخ: 15 مئی 2024

استفتاء

گھر میں عورت اکیلی ہے اور اس کی چھوٹی بچی  ہے، دوران نماز اگر بچی رو پڑے تو کیا نماز پڑھتے ہوئے وہ اپنی بچی کا جھولا جُھلا سکتی ہے یا نہیں؟ ورنہ نماز قضا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر بچی بغیر جھولا جھلائے چپ نہ ہو تو دوران نماز جھولا جُھلا سکتی ہیں۔ لیکن  جھولے کو اپنے قریب رکھیں اور جھولا دیتے وقت قبلہ کی طرف سے سینہ نہ پھیریں، اور ایک ہاتھ سے جھولا دیں اور ایک ساتھ صرف دو مرتبہ تک جھولا دیں، اس سے زیادہ نہ دیں، پھر اگر ضرورت ہو تو تھوڑی دیر یعنی تین دفعہ ’’‘سبحان الله‘  کہنے کے بقدر ٹھہر کر ایک یا دو دفعہ جھولا  دیں۔

فتاویٰ شامی (2/464) میں ہے:

( يفسدها ( كل عمل كثير ) ليس من أعمالها ولا لإصلاحها وفيه أقوال خمسة…. و في الشامية:  ….. القول الثاني أن ما يعمل عادة باليدين كثير وإن عمل بواحدة كالتعمم وشد السراويل وما عمل بواحدة قليل وإن عمل بهما كحل السراويل ولبس القلنسوة ونزعها إلا إذا تكرر ثلاثا متوالية ……….. إذا حك ثلاثا في ركن واحد تفسد صلاته هذا إذا رفع يده في كل مرة أما إذا لم يرفع في كل مرة فلا  تفسد.

فتاویٰ شامی (2/490) میں ہے:

 قال في الفيض الحك بيد واحدة في ركن ثلاث مرات يفسد الصلاة إن رفع يده في كل مرة ا هـ  وفي الجوهرة عن الفتاوى اختلفوا في الحك هل الذهاب والرجوع مرة أو الذهاب مرة والرجوع أخرى.

حاشيہ الطحطاوی على مراقی الفلاح (ص: 219، شاملہ) میں ہے:

 قوله ( كالحركات الثلاث المتواليات كثير ) حتى لو روح على نفسه بمروحة ثلاث مرات أو حك موضعا من جسده كذلك أو رمى ثلاثة أحجار أو نتف ثلاث شعرات فإن كانت على الولاء فسدت صلاته وإن فصل لا تفسد وإن كثر وفي الخلاصة وإن حك ثلاثا في ركن واحد تفسد صلاته إذا رفع يده في كل مرة وإلا فلا تفسد لأنه حك واحد،اه

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved