• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

باریک لباس پہننا

استفتاء

ایسا لباس جس میں سے بدن کی رنگت نہ چھپتی ہو اور دوپٹہ جس سے بال صاف دکھائی دیتے ہوں اس لباس پر سخت وعید آئی ہے کیا یہ ممانعت حرمت کی ہے ۔ نیز وہ دوپٹہ جس سے بال تو صاف نہ دکھائی دیں لیکن بالوں کی سیاہی نظر آئے اس کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسا باریک لباس پہننا کہ جس سے بدن یا بالوں کی رنگت دکھائی دے حرام ہے۔نیز ایسا دوپٹہ جس سے بالوں کی سیاہی نظر آئے اس سے نماز نہیں ہو گی۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved