- فتوی نمبر: 4-311
- تاریخ: 25 دسمبر 2011
استفتاء
بندہ جس جگہ کا م کرتا ہے وہاں مساجد بریلوی مکتب فکر کی ہیں۔ کیا اس مکتب فکر کے امام صاحبان کے پیچھے نماز ادا ہو جاتی ہے؟ جبکہ دلی طور پر ان سے عقیدت نہیں ہو سکتی۔ یہ میرا دل کہتا ہے۔ ازراہ مہربانی تحریر فرمادیں کہ اس حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ مجھے نماز باجماعت ادا کرنی چاہیے یا اپنی ہی ادا کرنی چاہیے؟ جبکہ اپنی مسجد دور ہے۔
وضاحت مطلوب ہے: کہ اپنی مسجد کتنی دور ہے؟
جواب: اپنی مسجد ڈیڑھ پونے دو کلو میٹر دور ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کبھی کبھار مجبوری کی بناء پر ہو تو گنجائش ہے، تاہم اس کو مستقل طور سے معموم بنانا درست نہیں۔ سائیکل یا موٹر سائیکل ہو تو اس سے فائدہ اٹھائیں یا اپنے گھر میں یا کسی اور ساتھی کے گھر میں آکر جماعت کا انتظام کرنے کی کوشش کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved