- فتوی نمبر: 37-132
- تاریخ: 16 نومبر 2026
- عنوانات: عقائد و نظریات > بدعات و رسومات
استفتاء
بریلویو ں کے جلسے میں شرکت کرنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو جلسہ بدعات پر مشتمل ہو وہاں شرکت جائز نہیں۔
تفسیر القرطبی (7/142) میں ہے:
وأما الرقص والتواجد فأول من أحدثه أصحاب السامري، لما اتخذ لهم عجلا جسدا له خوار قاموا يرقصون حواليه ويتواجدون، فهو دين الكفار وعباد العجل، وأما القضيب فأول من اتخذه الزنادقة ليشغلوا به المسلمين عن كتاب الله تعالى، وإنما كان يجلس النبي صلى الله عليه وسلم مع أصحابه كأنما على رؤوسهم الطير من الوقار، فينبغي للسلطان ونوابه أن يمنعهم من الحضور في المساجد وغيرها، ولا يحل لأحد يؤمن بالله واليوم الآخر أن يحضر معهم، ولا يعينهم على باطلهم، هذا مذهب مالك وأبي حنيفة والشافعي وأحمد بن حنبل وغيرهم من أئمة المسلمين
تفسیر مظہری (2/263) میں ہے:
وإذا رأيت الذين يخوضون في آياتنا فأعرض عنهم حتى يخوضوا في حديث غيره- قال الضحاك عن ابن عباس دخل فى هذه الاية كل محدث فى الدين وكل متبدع الى يوم القيامة
احکام القرآن للتھانوی (5/70) میں ہے:
قال الجصاص: قوله تعالى: [وإما ينسينك الشيطان فلا تقعد بعد الذكرى مع القوم الظالمين] يعني بعد ما تذكر نهى الله تعالى لا تقعد مع الظالمين ذلك عموم في النهى عن مجالسة سائز الظالمين من اهل الشرك وأهل الملة لوقوع الاسم عليهم جميعا ….. والظاهر من كلام الفقهاء ان الاجابة باقية وان القوم الظالمين يعم المبتدع والفاسق والكافر القعود مع كلهم يمتنع
مرقاۃ المفاتیح (1/182) میں ہے:
(وعن عمر) : رضي الله عنه قال: قال رسول الله – صلى الله عليه وسلم -: ( «لا تجالسوا أهل القدر» ) : بضم أوله أي: لا تواددوهم، ولا تحابوهم، فإن المجالسة ونحوها من المماشاة من علامات المحبة وأمارات المودة، فالمعنى لا تجالسوهم مجالسة تأنيس وتعظيم لهم لأنهم إما أن يدعوك إلى بدعتهم بما زينه لهم شيطانهم من الحجج الموهمة، والأدلة المزخرفة التي تجلب من لم يتمكن في العلوم والمعارف إليهم ببادي الرأي، وإما أن يعود عليكم من نقصهم وسوء عملهم ما يؤثر في قلوبكم وأعمالكم؛ إذ مجالسة الأغيار تجر إلى غاية البوار ونهاية الخسار
فتاوى رشیدیہ (1/216)میں ہے:
سوال: آیت: وقد نزل عليكم في الكتاب ان اذا سمعتم آيات الله يكفر بها ويستهزأ بها فلا تقعدوا معهم حتى ىخوضوا في حديث غيره انكم اذا مثلهم میں شرکت جملہ مجالس ممنوعہ غیر مشروعہ اور بدعات ضلالہ ثابت ہوتی ہے یا نہیں؟ زید کہتا ہے ہرگز نہیں، بلکہ مجالس کفر و استہزا کو فرمایا ہے۔ دیگر امور کو اس کے تحت میں داخل کرنا تحریف کلام اللہ شریف ہے، تو لہذا مقولہ زید صحیح ہے یا نہیں؟ اور تفسیر معالم میں تحت آیات جو قول حضرت ضحاک سے منقول ہے۔ قال الضحاك عن إبن عباس رضى الله عنه دخل في هذه الآية كل محدث في الدين وكل مبتدع إلى يوم القيامة، یہ زید کے مقولہ کے منافی ہے یا نہیں؟
جواب: اس آیات سے عدم شرکت مجالس غیر مشروعہ ثابت ہوتی ہے، اس طرح کہ استہزا ء بکتاب اللہ حرام ہے۔ على ہذا بدعات خلاف حکم شرع حرام ہیں، جیسا کہ ان کی شرکت کی حرمت ثابت ہوتی ہے، ایسے ہی دیگر معاصی کی بھی، معنی تفسیر ضحاک کے یہ ہیں کہ مبتدع کے ساتھ بیٹھنا اور ہر بدعت کا شریک ہونا حرام ہے، آپ کا فہم درست ہے۔
فتاوی محمودیہ(3/54) میں ہے:
سوال: ایک شخص جو کہ عالم بھی ہے اور جائز و ناجائز سے بھی اچھی طرح واقف ہے، وہ ایک جگہ پر امامت کرتے ہیں، مقتدی ان کے اکثر بدعتی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور مروجہ تیجہ، چالیسواں وغیرہ سب کچھ کرتے ہیں۔ یہ عالم صاحب بجائے ان کو منع کرنے اور سمجھانے کے، خود بھی خندہ پیشانی کے ساتھ ان کی جملہ مبتدعہ رسومات میں شریک ہوتے ہیں اور دعوت وغیرہ کا کھانا وغیرہ بھی کھاتے ہیں …………. ایک موقع پر جب ایک دوسرے عالم صاحب سے اس سلسلہ میں گفتگو کرنے کا موقع ملا تو عالم صاحب نے فرمایا کہ اگر تم ان کی اصلاح کی غرض سے جاتے ہو تو اس میں گنجائش ہےورنہ نہیں ………….
1۔عالم صاحب کا ان کے ساتھ شریک ہو کر دعوت کھانا، تیجا، چالیسواں وغیرہ جائز ہے یا نہیں؟
………….5۔ایسے امام سے میل جول رکھنا ازروئے شرع روا ہے یا ممنوع؟
6۔عالم ثانی کا قول کہ اصلاح کی غرض سے جانے کی گنجائش ہے، یہ کہاں تک درست ہے؟
جواب: 1۔ ناجائز رسوم و بدعات میں شرکت کرنا مداہنت اور ممنوع ہے۔ وَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ، اس سے ان بدعات کو فروغ ہوتا ہے، حالانکہ ان کی اصلاح لازم ہے۔
…………5۔ ان کے ساتھ بدعات میں شریک ہونا تو جائز نہیں معاملات کی اجازت ہے۔
6۔ اصلاح کرنا لازم ہے مگر ان کے ساتھ بدعات میں شرکت کرنے سے امام صاحب دوسروں کی تو کیا اصلاح کرتے خود مبتلا ہو جاتے ہیں ہاں اگر ان کی بات میں اثر ہے اور وہاں جا کر بدعات کو روک دے، اور لوگ توبہ کر لیں تو یقیناً اعلیٰ مقام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved