• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

برتن کا ہدیہ اور اس کا استعمال

  • فتوی نمبر: 1-318
  • تاریخ: 17 مئی 2024

استفتاء

طالب علم بازار گئے ایک کو گھر کے لئے برتن کی ضرورت تھی جب دوکاندار سے برتن لیا تو دوکاندار نے کہا کہ تم طالب علم ہو۔  انہو ں نے کہا جی ہاں ،تو برتن دوکاندار نے ویسے دیدیا اب ان میں سے ایک ساتھی برتن گھر لے گیا اب اس برتن کو گھر میں استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں۔اور یہ برتن ان دونوں ساتھیوں کا بنتا ہے یا نہیں اور اگر گھر میں استعمال نہیں کر سکتے تو پھر اس کا کیا حل ہو سکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس ایک طالب علم کو برتن کی ضرورت تھی یہ برتن اسی کو دیا گیا ہے۔لہذا وہی اس برتن کا مالک ہے اور اپنے گھر میں استعمال کر سکتا ہے۔دوسرا مالک نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved