• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

باوجود کوشش کے اگر گھونسلے سے بچے نہ نکلیں تو راستہ بند کرنے کی صورت میں گناہنگار کون؟

  • فتوی نمبر: 14-391
  • تاریخ: 18 جولائی 2019

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے کہ ہماری مسجد میں چھت کے نیچے سیلنگ لگی ہوئی ہے چھت اور سیلنگ کے درمیان جو ذلاہے اس میں کبوتر وں نے گھونسلے بنائے ہوئے ہیں جس میں وہ بیٹ وغیرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسجدمیں بدبو پھیلتی ہے۔

اب مسجد کی انتظامیہ وہ راستہ جس سے کبوتر اندر جاتے ہیں اس کو بند کرنا چاہتی ہے تاکہ مسجد میں بدبو وغیرہ نہ آئے۔کوشش کرکے کبوتر وغیرہ نکال دیتے ہیں لیکن اگر کوئی کبوتر یا اس کے بچے کوشش کے باوجود اندر رہ جائیں اورباہر نہ نکل سکیں اور راستہ بند ہونے کی وجہ سے اندر مرجائیں تو اس میں انتظامیہ گناہ گار تو نہیں ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اپنے بس میں جتنی کوشش ہے وہ کرنے کے بعد رہ جانے والوں کی ذمہ داری انتظامیہ پر نہیں ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved