- فتوی نمبر: 13-149
- تاریخ: 02 اپریل 2019
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
میں دینی رسالے کتابیں اورمقدس اوراق مسجد میں رکھ آتا ہوں چپکے سے تاکہ یہ مقدس اوراق بے ادبی سے بچ جائیں کیا اس طرح کرنے کی گنجائش ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر مسجد میں ان کی حفاظت یا ان کو ٹھکانے لگانے کا نظم ہےتو گنجائش ہے اوراگر وہاں بے ادبی کا اندیشہ ہے جیسا کہ بعض جگہوں پر دیکھنے میں آتا ہے تو پھر وہاں رکھنا درست نہیں ۔ایسے اوراق کو یا تو کسی صاف گہرے پانی میں وزن کے ساتھ ڈال دیں یا کسی ایسی جگہ دفن کردیں جہاں اوپر سے لوگ نہ گزریں
© Copyright 2024, All Rights Reserved