• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیٹھ کرنماز پڑھنے کاحکم

  • فتوی نمبر: 13-147
  • تاریخ: 16 مارچ 2019

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ اگر کوئی معذوری نہ ہو صرف تھکن یا ٹانگوں میں درد کی وجہ سے بیٹھ کر نماز (کوئی سی بھی نماز)پڑھ سکتے ہیں ؟

۲۔ اللہ کے نام والے کاغذات(مراد کاغذات سے جیسے کسی کتاب وغیرہ کا پھٹا ہوا صفحہ جس پر اللہ کا نام لکھا ہوا ہو )کا کیا جائے ؟جلا دیں ،دریا میں ڈال دیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ فرض،واجب نمازیں جیسے وتر،قضاء شدہ نمازیں ،فجر کی سنتیں ان میں قیام ضروری ہے اس لیے محض تھکاوٹ کی وجہ سے یہ نمازیں بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ۔البتہ ٹانگوں میں درد اگر ایسا ہو جو ناقابل برداشت ہو یا درد کی وجہ سے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے میں بہت مشقت ہو تو یہ نمازیں بیٹھ کرپڑھ سکتے ہیں ورنہ نہیں ۔فجر کی سنتوں کے علاوہ باقی سنتوں اور نوافل کو مذکورہ عذر کی وجہ سے بیٹھ کر پڑھنا درست ہے ۔

۲۔ اللہ کانام مٹاکر باقی کاغذکوجلابھی سکتے ہیں ،اور بغیر مٹائے دریا میں یا جاری پانی میں وزنی چیز کے ساتھ بھی بہا سکتے ہیں اورکسی جگہ دفن بھی کر سکتے ہیں البتہ دفن کرنا بہتر ہے۔

بحرالرائق (ص:110-11-14/1)میں ہے:

۱۔ (ويتنفل قاعدا مع قدرته علي القيام ابتداء وبناء وراکبا)بيان ايضالما خلف فيه النفل الفرائض والواجبات وهو جوازه (اي النفل:ناقل)بالقعود مع القدرۃ علي القيام۔۔۔۔۔ ۔۔ اطلق في التنفل فشمل السنۃ المؤکدۃ ۔۔۔۔لکن ذکر قاضيخان في فتاواه من باب التراويح الاصح ان سنۃ الفجر لايجوز اداء ها قاعدا من غيرعذر۔۔۔۔(الي ان قال صاحب البحرتحت قول الماتن ’’وراکبا‘‘)واطلق في النفل فشمل السنن المؤکدۃ قال في الهدايۃ:وللسنن الرواتب نوافل وعن ابي حنيفۃؒ انه ينزل لسنۃ الفجر لانها آکد من سائر ها بل روي انها واجبۃ ۔

قال في الهنديۃ(69/1):

(ومنها اي الفرائض القيام وهو فرض في صلاۃ الفرض والوتر۔

وفي الدرالمختار(549/2)

والسنن (آکدها سنۃ الفجر)وقيل بوجوبها فلاتجوز صلاتها قاعدا)لاراکبا اتفاقا(بلاعذر علي الاصح ولايجوز ترکها لعالم صار مرجعا في الفتاوي بخلاف باقي السنن )

۲۔ وايضا في الدرالمختار (696/9)

الکتب التي لاينتفع بها يمحي عنها اسم الله وملائکته ورسله ويحرق الباقي ولا بأس بان تلقي في ماء جار کما هي او تدفن وهو احسن

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved