- فتوی نمبر: 11-222
- تاریخ: 11 اپریل 2018
استفتاء
۔ آج کل یہ بہت عام ہو گیا ہے کہ موبائل سے قر آن پاک بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں اور کسی بھی حال میں پڑھ سکتے ہیں چاہے لیٹے ہوئے ہو یا حیض کی حالت میں ۔کیا اس طرح قر آن پاک پڑھنا جائز ہے؟
2۔اور دوسرا یہ کہ اگر قر آن پاک کی کسی سورت کاوظیفہ شروع کیا ہو ا ہے اور آخری دن ہو وظیفہ کا اور حیض آجائے تو کیا اس حالت میں قر آن کی سورت کا وظیفہ مکمل کرسکتے ہیں اور آپ کسی اور سے وہ وظیفہ نہیں کروا سکتے تو کیا اس صورت میں قر آن پڑھ سکتے ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔حالت حیض ونفاس اور حالت جنابت میں قر آن پاک پڑھنا جائز نہیں ،اسی طرح لیٹے لیٹے پڑھنا بھی مناسب نہیں ۔ تاہم قر آن کے الفاظ کو چھوئے بغیر ،بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں۔
2۔کونسی سورت کا وظیفہ شروع کیا ہوا ہے ؟
© Copyright 2024, All Rights Reserved