• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیٹھ کر پانی پینے کے حوالے سے حدیث

استفتاء

کیا پانی بیٹھ کر پینے کی کوئی مضبوط حدیث موجود ہے؟ اگر ہے تو حوالہ ارسال کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

متعدد احادیث میں کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع کیا گیا ہے جن میں سے چند یہ ہیں:

صحیح مسلم (رقم الحدیث:5276) میں ہے:

عن أبي سعيد الخدري رضى الله تعالى عنه، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى ‌عن ‌الشرب ‌قائما.

ترجمہ:حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایا۔

صحیح مسلم (رقم الحدیث:5277) میں ہے:

حدثني عبد الجبار بن العلاء  …………….. سمع أبا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا يشربن أحد ‌منكم ‌قائما، فمن نسي فليستقئ

ترجمہ:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی کھڑے ہو کر پانی نہ پیئے پس جو بھول جائے اسے چاہیے کہ قئے کردے۔

نوٹ: کھڑے ہو کر پانی پینا اگر کسی عذر کی بنا پر ہو تو جائز ہے اگر بغیر عذر کے ہو تو مکروہ تنزیہی ہے یعنی ناپسندیدہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved