• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیٹی سے متعلق اللہ تعالی اور حضرت موسی ؑ کے مکالمہ کی تحقیق

استفتاء

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللّٰہ تعالیٰ سے پوچھا: یا اللہ!  جب آپ اپنے بندے پر  مہربان ہوتے ہیں  تو کیا عطا کرتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:  اگر شادی شدہ ہو تو بیٹی، حضرت موسیٰ نے پھر کہا: یا اللہ! اگر زیادہ مہربان ہوں تو؟ اللہ تعالیٰ نے پھر فرمایا:  تو میں دوسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں.حضرت موسیٰ نے پھر فرمایا: یا اللہ اگر سب سے زیادہ بہت زیادہ مہربان ہوتے ہیں  تو پھر؟ اللہ تعالیٰ نے پھر فرمایا:  اے موسیٰ میں تیسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں. اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:  جب میں اپنے بندے کو بیٹا عطا کرتا ہوں تو اس بیٹے کو بولتا ہوں جاؤ اور اپنے باپ کا بازو بنو. اور جب بیٹی عطا کرتا ہوں. تو مجھے اپنی خُدائی کی قسم کہ میں اس کے باپ کا بازو خود بنوں گا. بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔

کیا یہ ٹھیک ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کافی تلاش کے باوجود یہ روایت ہمیں ذخیرہ کتبِ احادیث میں نہیں ملی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved