• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

“بیٹیاں تو بیٹیاں ہوتی ہیں” کیا یہ حدیث ہے؟

استفتاء

بیٹیاں تو بیٹیاں ہوتی ہیں، حاتم طائی کی بیٹی قید ہو کر بارگاہ رسالت میں آئی اور تھوڑا سا سر سے دوپٹہ گرنے لگا تو چند بال یا ایک بال نظر آرہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا عمر بیٹی کے سر پر دوپٹہ دو حضرت عمر نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافر کی بیٹی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمر بیٹی بیٹی ہوتی ہے چاہے کافر کی ہو یا مسلمان کی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ اٹھ کھڑے ہوئے اور بچی کے سر پر چادر رکھی۔

کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ بات ہمیں تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل سکی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved