• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوی کی وفات کےبعد شوہر کابیوی کاچہرہ دیکھنا اورتدفین کرنے کاحکم

  • فتوی نمبر: 16-54
  • تاریخ: 15 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیابیوی کے مرنے کے بعدشوہر اس کےلیے غیرمحرم ہوجاتاہےکہ نہیں؟اوروہ اس کاچہرہ دیکھ سکتا ہےکہ نہیں؟شوہر اس کی تدفین کرسکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بیوی کی وفات کے بعد شوہر بیوی کےلیے غیر محرم ہوجاتا ہے لیکن اس کےباوجود بیوی کاچہرہ دیکھ سکتا ہے لیکن بغیر کسی حائل(یعنی کپڑے وغیرہ)کےچھونا جائز نہیں۔نیز تدفین بھی کرسکتا ہے کیونکہ تدفین میں ہاتھ کپڑے (یعنی کفن)کےاوپر سے لگتا ہےبراہ راست جسم کو نہیں لگتا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved