- فتوی نمبر: 1-10
- تاریخ: 16 مئی 2007
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > منتقل شدہ فی حدیث
استفتاء
چہل حدیث کا ایک نسخہ ساتھ ہی موجود ہے بچوں کو پڑھانے سے پہلے اس کے بارے میں تسلی کی خواہش ہے لہذا آپ زیر زبر کے لحاظ سے بھی اس کا بغور مطالعہ فرمائیں ۔ اور جہاں کوئی کمی رہ گئی ہو اسکی نشاندہی فرمادیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چہل حدیث کا نسخہ ہم نے دیکھ لیا ہے اور جہاں تھوڑی بہت کمی بیشی تھی اس کی نشاندہی بھی کر دی ہے البتہ حدیث نمبر ۵ : ابنِ مسعودؓ سے مروی ہے آپ ﷺ کا قول نہیں ہے ۔ نیز حدیث نمبر ۹ : ان الصدق ینجی الخ : بھی ہمیں تلاش کے باوجود نہیں ملا آپ کے پاس اگر اس کا حوالہ ہو تو ہمیں بھی مطلع کر دیں ۔ ورنہ اس کو نہ لکھیں ۔واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved