• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

چھ من کم گندم دیئے اب صرف چھ من گند م ہی لے سکتےہیں یا انکی موجودہ کے مطابق قیمت بھی لے سکتےہیں؟

عرض ہے کہ میں*** نے گندم خریدنے کے لئے مولانا اویس صاحب کو رقم دی انہوں نے آگے قاری*** صاحب ( جوکہ ان کی فیکٹری کے امام صاحب ہیں) کودی اور *** صاحب نے  گندم خرید کرمجھے بھیج دی،جوکہ 142 من تھی لیکن گندم 148  من آنی چاہیے تھی گویا چھ من  گندم کم آئی۔عرصہ ڈھائی سال ہوگیاہے  میں نے کافی کوشش کی کہ وہ بقایا  گندم دے دیں۔ مولانا*** صاحب نے بھی کہا تھا لیکن  اس نے بقایا  گندم نہیں دی،چونکہ گندم مدرسہ کی ہے میں نےمولانا***صاحب سے عرض کیا کہ آپ مجھے گندم دلائیں یا رقم ، تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ان سے گندم لینا ضروری ہے یا کہ موجودہ ریٹ سے رقم ؟ مسئلہ بتاکر مشکور فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  صرف  6 من گندم لے سکتےہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved