- فتوی نمبر: 4-7
- تاریخ: 02 جولائی 2011
استفتاء
میچ ٹی وی پر براہ راست دیکھنا یا ریکارڈ دیکھنا ،میچ کی کمنٹری سننا یا میچ کے بارے میں سوالات کرنا حضرات علماء کرام یا مفتیان حضرات کے نزدیک کیسا ہے؟ برائے مہربانی تسلی بخش جواب دیں۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ اخبار میں میچ کی خبریں پڑھنا یا ریڈیو میں میچ کی خبر سننا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کرکٹ کا میچ کھیلنا اور دیکھنا سب لہو و لعب ہے، جو کسی عاقل ، بالغ مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے۔ ٹی وی وغیرہ پر میچ دیکھنے میں جو اور خرابیاں ہیں وہ اس خرابی کو اور بھی بڑھا دیتی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved