• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دجالی فتنہ اور سورہ کہف کا اہتمام

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس درج ذیل قول کے بارے میں کہ کیا یہ درست ہے؟

بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ خدارا اپنی اہم باتوں اور کاموں کو ایک طرف کرکے کل دل لگا کر اخلاص کے ساتھ سورہ کہف پڑھیں آپ اگرچہ اس بات پر توجہ نہ دیں دجالی فتنہ ہم سب کے بہت قریب ہمارے سروں پہ آکھڑا ہے کسی نیک متقی عالم نے اس بات کی پیشنگوئی بھی کی ہے آئندہ سالوں میں امام مہدی علیہ السلام کا ظہور عنقریب ہے اللہ تعالیٰ سے رو رو کر اولاد اور اپنے لئے استقامت ایمان کی اور دجالی  فتنے سے بچاؤ کی ہر نماز کے بعد دعا کیجئے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دجال کے فتنہ سے حفاظت کے لیے سورہ کہف کی تلاوت مفید ہے اور احادیث سے ثابت ہے، باقی  دجال اور امام مہدیؓ کے آنے کی پیشنگوئی خود آپﷺ فرماگئے ہیں اس لیے کسی اور کی پیشنگوئی پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved