• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دس محرم کی وسعت اورروزہ دونوں کیسے جمع ہوں گے

استفتاء

مفتی صاحب!ابھی 9اور10محرم الحرام گزری ہے جو ہم نے دارالتقوی کا گروپ جوائن کیا ہوا ہے اس میں ایک حدیثہ مبارکہ تھی کہ عاشوراء کاروزہ رکھنے کا ثواب ہے اس کےبعد ایک اورحدیث مبارکہ تھی کہ عاشوراء کےدن اپنے گھر والوں پر خرچ کریں۔مفتی صاحب مجھے ان دونوں کا مطلب سمجھ نہیں آیااگر روزہ رکھنا ثواب ہے تو دوسری جگہ یہ فرمایا کے اپنے گھر والوں پر خرچ کریں جب روزہ سارادن ہوتوہم کیسے خرچ کریں گے؟ جبکہ دونوں حدیثوں کے حوالے الگ ہیں ۔میرا سوال کرنے کا مقصد کچھ غلط نہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اول تو 10محرم کو گھروالوں پر وسعت کرنے کا صرف یہ مطلب نہیں کہ کچھ کھایا پیا جائے بلکہ کپڑے وغیرہ لے کر دیدینابھی وسعت کرنے میں شامل ہے اوردوسرے یہ کہ اگر کھانے پینے کی اشیاء دن میں تیار کرلیں اورافظاری کے وقت استعمال کرلیں تو یہ بھی 10محرم کی وسعت کرنے میں داخل ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved