• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دس محرم کو وسعت سے متعلق مسائل

استفتاء

مفتی صاحب حدیث کا مفہوم

دس محرم کو جو اپنے اہل و عیال پر وسعت کرے گا اس کی روزی میں اضافہ ہوگا وغیرہ

  1. کیا اہل و عیال کو اس نیت سے نقد رقم بھی دی جاسکتی ہے؟
  2. کیا آٹھ محرم کوگھر کا سودا سامان اس نیت سے خریداہو اس فضیلت میں شمار ہوگا؟کیونکہ اکثر دس محرم کو مارکیٹ بند ہوتی ہے، دن کے وقت کو اہل و عیال کا روزہ ہوتا ہے۔
  3. کیا رات 10 محرم کو اس نیت سے اسپیشل کھانا بنانا اس میں شمار ہو جائے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔دی جاسکتی ہے۔

2۔اگریہ سودا10محرم کو گھرمیں استعمال کیا گیا تو مذکورہ فضیلت میں شمار ہوگا ورنہ نہیں۔

3۔شمار ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved