• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دس محرم کو وسعت کرنے کی فضیلت

استفتاء

1۔دس محرم کے دن خرچ کرنا چاہیے اللہ تعالی سال بھربرکت فرماتے ہیں تو کن پرخرچ کرے ؟(2)اوراس میں صرف کھانے پینےپرخرچ کرے یا اوڑھنے پہننے پر بھی خرچ کرے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔اپنے اہل وعیال پرخرچ کرے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (6/ 220)

وعن ابن مسعود قال قال رسول الله من وسع على عياله في النفقة يوم عاشوراء وسع الله عليه سائر سنته

ترجمہ:  حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓسے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:  "جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل و عیال پر خرچ میں وسعت اختیار کرے تو اللہ تعالی سارے سال میں اس پروسعت فرمائے گا۔

2۔ فراخی کھانے پینےمیں بھی کرسکتے ہیں اور اوڑھنےپہننے میں بھی کرسکتے ہیں ۔

حاشية ابن عابدين (6/ 430)

في الحديث بقوله من وسع على عياله في يوم عاشوراء وسع الله عليه سائر سنته ….. وقد رأيت لبعض العلماء كلاما حسنا محصله أنه لا يقتصر فيه على التوسعة بنوع واحد بل يعمها في المآكل والملابس وغير ذلك

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved