• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

’’دعوت وتبلیغ‘‘واٹس ایپ گروپ میں تبلیغی حضرات کے علاوہ دوسرے حضرات کے بیانات وملفوظات بھیجنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1.حضرت میں نے ایک گروپ بنایا ہے واٹس اپ پر جس کا نام ہے ’’دعوت و تبلیغ ‘‘اس گروپ میں آپ اپنے تبلیغ والے اکابر جیسے مولانا طارق جمیل صاحب اور کبھی کبھی چھوٹے حضرت جی کے ملفوظات اورمختلف خانقاہوں کے بزرگ حضرات جیسے عبداللہ میمن صاحب، پیر ذوالفقار صاحب ،حکیم اختر ؒصاحب ،الیاس گھمن صاحب کے بیانات وغیرہ کے بیان بھیجتا ہوں گروپ میں. اس گروپ میں ایک تبلیغی بھائی نے مجھ پر یہ اعتراض کیا ہے کہ پیرذوالفقار صاحب کے بیانات کیوں بھیجے ہیں آپ نے؟یہ تو عالم نہیں اور ان کا تعلق خانقاہوں سے ہے اور تبلیغی نہیں ہیں.

تفصیلی جواب کے ساتھ اصلاح فرمائیں؟

2.کوئی بھی عالم ،حافظ ،ایک عام تبلیغی یا خانقاہوں سے منسلک کوئی عالم یا عام آدمی یا حافظ،امت کی اصلاح اور دعوت کی نیت سے بیان کرے یا دین کی بات کرے گا اس کو تبلیغ سمجھا جائے گا یانہیں ؟

  1. تبلیغی طرز پر بھی سفر کے دوران دعوت دینا یا واپس آکر مقامی کام میں، کسی گشت وغیرہ میں دعوت دینا، اس کو ہی تبلیغ سمجھا جائے گا؟
  2. کوئی عالم یا مفتی صاحب جمعہ کے دن بیان کرتے ہیں اس کو تبلیغ سمجھا جائے گا یا نہیں؟
  3. یہ گروپ جو بنایا ہے میں نے دعوت و تبلیغ کے نام سے،کیا یہ صحیح ہے یا نہیں اور اس گروپ میں دین کا کام کرنے والوں کو تبلیغ سمجھا جائے گا یا نہیں؟

رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔2۔3۔4جو شخص بھی دین کی مستند بات آگے پھیلائے گا اس کا یہ عمل تبلیغ شمار ہوگاخواہ جمعہ کابیان ہویا کوئی اوردرس ووعظ کامعتبر سلسلہ ہو لیکن چونکہ دعوت وتبلیغ کے نام سےگروپ بنانے میں لوگوں کا دھیان اسی طرف جاتا ہے کہ دعوت وتبلیغ کے نام سے جو کام معروف ہے اس گروپ میں اسی کام میں لگنے والوں کے بیانات یاملفوظات نشر کئے جائیں گے،جس کی ایک علامت ان صاحب کااس پہلوپر اعتراض کرنابھی ہےجس کی وجہ سے آپ کی مذکورہ صورت ایک خلاف واقعہ تاثرپیداکرنےکی بنتی ہے، لہذا آپ اس گروپ میں یا تو صرف دعوت وتبلیغ کے معروف کام میں لگنے والوں کے بیانات وغیرہ نشرکریں یاآپ  کسی اور نام سے جس سے مذکورہ تاثرقائم نہ ہواپنا گروپ بنائیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved