استفتاء
ہم نے اپنی گمراہی کے زمانے میں جو نمازیں پڑھیں جو کہ خشوع و خضوع سے بالکل خالی تھیں، اور روزے جب ان کے حقوق کا کچھ پتا نہیں تھا کہ روزے کے کیا آداب ہوتے ہیں اسی حالت میں ٹی وی بھی دیکھتے رہے۔ تو کیا وہ عبادات ہوگئیں یا دین کی سمجھ آنے کے بعد وہ ساری زندگی کی نمازیں اور روزے قضا رکھیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جن عبادات کے ارکان درست ادا ہوگئے ہوں ان کو دوبارہ قضا کرنے کی ضرورت نہیں جوکچھ کوتاہیاں ہوئیں ان پر توبہ و استغفار کرتے رہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved