• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

۔۔۔ سے بات چیت کی تو ہر اس مومن کی بیٹی کو مجھ سے طلاق ہو جس سے میں نکاح کروں

استفتاء

کہ تین یا چار دوستوں کا گروپ تھا (مثلاً ***، ***، *** وغیرہ) *** کو کسی دوسرے شخص یعنی ***نے کہا کہ *** اور *** آپ کو پھنسانا چاہتے ہیں تو *** نے کہا کہ "میں نے اپنے رشتہ داروں کے علاوہ یعنی ***، *** وغیرہ سے بات چیت کی تو ہر اس مومن کی بیٹی کو مجھ سے طلاق ہو جس سے  میں نکاح کروں”۔ پھر ان لوگوں یعنی *** سے بات چیت جاری رکھی۔ تو اس کا شرعی حکم بیان فرمائیں کہ یہ کونسی طلاق ہے؟ اور اس سے بچنے کا اگر کوئی حیلہ یعنی نکاح کرنے کا ہو تو وہ بھی بیان فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جس عورت سے نکاح کرے گا اس پر ایک طلاق رجعی واقع ہو گی، البتہ طلاق پڑنے کے بعد اگر پھر اسی عورت سے نکاح کر لیا تو م*** طلاق نہیں پڑے گی۔

كل امرأة أتزوجها فهي طالق تتزوج نسوة طلقن و لو تزوج واحدة مراراً لم تطلق إلا مرة واحدة. (هندية: 1/ 415) فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved