- فتوی نمبر: 2-65
- تاریخ: 16 جولائی 2008
- عنوانات: عقائد و نظریات > منتقل شدہ فی عقائد و نظریات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ احادیث مبارکہ میں مذکورہ دعاؤں کو تبدیل کرنا ،یا ان میں اپنی طرف سے الفاظ کی کمی بیشی کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اسی طرح ردوبدل کی ہوئی دعاؤں کا چھاپنا یا ان کو باآواز بلند اجتماعی دعاؤں میں مانگنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جبکہ تاثر یہ ہوکہ یہ الفاظ حدیث میں وارد ہیں تو رد وبدل جائز نہیں۔خود بھی دعاکرتے ہوئے اور حقیقت کوجانتے ہوئے بھی بہتر یہ ہے کہ حدیث کے الفاظ کو اسی طرح رکھیں۔ اپنے الفاظ میں علیحدہ سے مانگیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved