• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دعا کے آخر میں "آمین یا رحمۃ للعالمین "پڑھنا

استفتاء

اگر ایک صاحب دعا کے آخر میں آمین یا رب  العالمین کی جگہ یا رحمۃ للعالمین پڑھیں تو کیا حکم ہے؟ جبکہ اس لفظ سے اللہ ہی کی ذات مراد لی جائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دعا کے آخر میں "آمین یا  رحمۃ للعالمین” کہنا درست نہیں کیونکہ رحمۃ للعالمین حضور ﷺ کا خاص لقب ہے اورجب رحمۃ للعالمین بولا جاتا ہےتو یہی سمجھا جاتا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ کیا جارہا ہے اگرچہ متکلم کی نیت اللہ تعالیٰ کی ذات ہو  اور  چونکہ نیت مخفی امر ہے اس لیے حکم کا مدار ظاہر پر ہی ہوگا   لہذا  اگر  متکلم "آمین یا رحمۃ للعالمین” کہتے ہوئے نیت اللہ تعالیٰ کی بھی کرے  تب بھی دعا کے آخر میں "آمین یا رحمۃ للعالمین” کہنا  موہم ِ شرک ہونے کی وجہ سے جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved