• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دعا کی قبولیت کا تعلق ہر مرتبہ حرم جا کر پہلی نظر کے ساتھ ہے یا پاکستان سے جانے کےبعد پہلی نظر کے ساتھ؟

استفتاء

خانہ کعبہ پر پہلی نظر لگ کر دعا کی قبولیت کا وقت بتایا جاتا ہے، یہ ہر بار حرم جا کر دیکھنے کے وقت ہے یا صرف پاکستان سے چل کر پہلی نظر لگ کر ہے؟.طارق کمال

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بیت اللہ کو دیکھنے کے وقت سرکار دوعالم ﷺ سے دعا منقول ہے ۔اور احادیث میں اس موقع کی دعا کے قبول ہونے کا ذکر ہے۔تاہم یہ فضیلت صرف پہلی دفعہ کی ہے یا ہر دفعہ کی اس کے حوالے سے حدیث پاک میں یا اہل علم کے کلام میں صراحت نہیں ملتی۔بظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت ہر دفعہ کے لیے ثابت ہے۔

الجامع الصغير للسيوطي(3/339)

تفتح أبواب السماء ويستجاب الدعاء في أربعة مواطن : عند التقاء الصفوف في سبيل الله ،

وعند نزول الغيث ، وعند إقامة الصلاة ، وعند رؤية الكعبة

كتاب الدعاء للطبراني ص 1197

عن حذيفة بن أسيد أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا نظر إلى البيت قال : اللهم زد بيتك هذا تشريفا وتعظيما وتكريما وبرا ومهابة وزد من شرفه و عظمه ممن حجه واعتمره تعظيما و تشريفا و برا ومهابة

الايضاح في المناسك ص 63

التاسعة:يستحب اذا وقع بصره علي البيت ان يرفع يديه فقد جاء انه يستجاب دعاء المسلم عند رؤية الكعبة.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved