• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

درود پاک پڑھنے سے ایک پرندہ پیدا کیے جانے والی حدیث کی تحقیق

استفتاء

درود پاک پڑھنے سے ایک پرندہ پیدا کیا جاتا ہے جس کے 70 ہزار بازو ہوتے ہیں۔ ہر بازو میں 70 ہزار پر، ہر پر میں 70 ہزار سر،ہر سر میں 70 ہزار چہرے اور ہر چہرے میں 70 ہزار منہ، ہر منہ میں 70 ہزار زبانیں ہر زبان سے  وہ 70 ہزار قسم کی بولیوں میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان تمام کی تمام  تسبیحات کا ثواب اس درود پڑھنے والے کے لیے لکھتا ہے۔ [دلائل الخیرات]

کیا یہ درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ بات دلائل الخیرات کے علاوہ ہمیں نہیں ملی اور دلائل الخیرات میں نہ اس کی سند مذکور ہے اور نہ  اس کا ماخذ مذکور ہے، نیز  دلائل الخیرات کے  شارح علامہ الفاسی متوفیٰ: ۱۱۰۹ ھ نے کہا ہےکہ” یہ روایت مجھے نہیں ملی” اسی طرح محمد بن  خلیل الطرابلسی متوفیٰ: ۱۳۰۵ ھ نے کہا ہے کہ “علامہ عراقی نے اس کے موضوع/من گھڑت ہونے کی طرف اشارہ کیاہے” اس لیے بظاہر مذکورہ روایت  درست نہیں۔

دلائل الخیرات ، لابی عبداللہ محمد بن سلیمان  الجزولی  (ص:48) میں ہے:

ما ‌من ‌عبد صلى علي إلا خرجت الصلاة مسرعة من فيه، فلا يبقى بر ولا شرق ولا غرب إلا وتمر به وتقول: أنا صلاة فلان ابن فلان صلى على المختار من خلق الله، فلا يبقى شيء إلا وصلى عليه، ويخلق الله من تلك الصلاة طائرا له سبعون ألف جناح، في كل جناح سبعون ألف ريشة، في كل ريشة سبعون ألف وجه، في كل وجه سبعون ألف فم، في كل فم سبعون ألف لسان، كل لسان يسبح الله بسبعين ألف لغة، ويكتب له ثواب ذلك كله.

مطالع المسراۃ ، لعلامہ محمد المہدی  بن احمد بن  علی بن یوسف الفاسی ، ت:۱۱۰۹ھ (ص:46) میں ہے:

لم أجده.

اللؤلؤ المرصوع ، لمحمد بن خلیل بن ابراہیم الطرابلسی ،ت:۱۳۰۵ھ (ص:163) میں  ہے:

بل أشار العراقي إلى وضعه .

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved