• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

درود شریف کی اجتماعی صورت کی حیثیت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا تعلق نور مسجد تو حید پارک گلشن راوی سے ہے،ہماری مسجد میں عرصہ دو ماہ سے پیر والے دن عصر کے بعد اجتماعی طور پر درود شریف پڑھنے کی ترتیب شروع ہوئی ہے اور اس عمل کی دعوت کے لیے ظہر سے عصر تک مسجد میں فلیکس بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔ اس مجلس کے لیے دن اور وقت مقرر کیا گیا ہے۔ یہ عمل 12 ربیع الاول 2019 سے جاری ہے۔ اس مجلس میں درو دشریف کی اور تعداد کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔مجلس کے آخر میں جو افراد بچ جاتےہیں، امام صاحب دعا کروا دیتے ہیں۔ دورانیہ بھی پندرہ منٹ مقرر کر دیا گیا ہے کیااس شکل میں اس طرح کی مجلس درود شریف کروانے کی شریعت میں اجازت ہے؟ہمارا خدشہ ہے کہ وقت گزرنے پر یہ مجلس کوئی اور شکل اختیار نہ کرلے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

درود شریف پڑھنا بہت اہم عبادت ہے،تاہم شریعت میں اس کےلیے کوئی خاص دن یا خاص وقت یا خاص جگہ یا خاص مجلس مقرر نہیں کی گئی ،اس لیے درودشریف پڑھنے کےلیے اپنی طرف سے خاص دن یا خاص وقت مقرر کرلینا خلاف شریعت ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved