- فتوی نمبر: 25-107
- تاریخ: 06 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا جب تمہارے غم بڑھ جائیں اور تم ان غموں کو کم کرنا چاہو تو مجھ پر درود بھیجو ،یہ تمہارے غموں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ تمہارے گناہوں کو بھی مٹا دے گا۔
کیا یہ حدیث مستند ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ الفاظ بعینہ ہمیں حدیث میں نہیں ملے البتہ اس بات کا مضمون مستند حدیث سے ثابت ہے اور حدیث کے الفاظ درج ذیل ہیں ۔
سنن ترمذی(2/993)میں ہے:2451 -قال أبي: قلت: يا رسول الله إني أكثر الصلاة عليك فكم أجعل لك من صلاتي؟ فقال: «ما شئت». قال: قلت: الربع، قال: «ما شئت فإن زدت فهو خير لك»، قلت: النصف، قال: «ما شئت، فإن زدت فهو خير لك»، قال: قلت: فالثلثين، قال: «ما شئت، فإن زدت فهو خير لك»، قلت: أجعل لك صلاتي كلها قال: «إذا تكفى همك، ويغفر لك ذنبك»: «هذا حديث حسن»ترجمہ:حضرت ابی بن کعب ؓ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ میں آپ پر درود کثرت سے بھیجنا چاہتا ہوں تو اس کی مقدار اپنے اوقات دعاء میں سے کتنی دیر مقرر کروں،حضورﷺ نے فرمایا جتنا تیرا جی چاہے ،میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ایک چوتھائی حضورﷺ نے فرمایا تجھے اختیار ہےاور اگر اس پر بڑھادے تو تیرے لئے بہتر ہے ،تو میں نے عرض کیا کہ نصف کردوں حضورﷺ نے فرمایا تجھے اختیار ہےاور اگر بڑھادے تو تیرے لئےزیادہ بہتر ہے ،میں نے عرض کیا تو دوتہائی کردوں حضورﷺ نے فرمایا تجھے اختیار ہےاور اگر اس سےبڑھادے تو تیرے لئےزیادہ بہتر ہے،میں نے عرض کیا یارسول اللہ پھر میں اپنے سارے وقت کو آپ کے درود کے لئے مقرر کرتا ہوں حضور اقدسﷺ نے فرمایا تو اس صورت میں تیرے سارے فکروں کی کفایت کی جائے گی اور تیرے گناہ بھی معاف کردئیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved