- فتوی نمبر: 20-218
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > غیر متعلقہ فتاوی
استفتاء
حضرت سوال یہ ہے کہ درود تاج میں کون سے لفظ سے شرک ثابت ہورہا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
درود تاج میں درج ذیل الفاظ موہم شرک ہیں ۔
دافع البلاءوالوباء والقحط والمرض والالم
ترجمہ: بلاء،وبا ،قحط ،مرض اور دکھ دور کرنے والے۔
فتاوی محمودیہ (3/122)میں ہے:
سوال:درود تاج کا پڑھنا کیساہے؟
جواب:احادیث میں جو درود وارد ہیں وہ یقینا درود تاج سے افضل ہیں ۔نیز اس میں بعض الفاظ شرکیہ ہیں ۔ ا س لیے اس کو ترک کرنا چاہیے۔
مجموعۃ الفتاوی(2/197) میں ہے:
سوال:حضور ﷺ کو دافع البلاء کہنا کیسا ہے؟
جواب:حضور ﷺ کو بایں معنی دافع البلاء کہنا کہ آپ کے ذریعہ بلا دفع ہوتی ہے ۔درست ہےاور بایں معنی کہ آپ ﷺ خود استقلالاً بلا کو دفع کرتے ہیں ۔درست نہیں ہے۔ایسے الفاظ سے جو موہم غیر مشروع کو ہوں اجتناب اولی ہے ۔الفاظ ِتعریفاتِ صحیحہ شرعیہ منقولہ کچھ کم نہیں ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved