- فتوی نمبر: 11-9
- تاریخ: 19 جنوری 2018
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > غیر متعلقہ فتاوی
استفتاء
ابن فاکہانی نے اپنی کتاب "فخرمنیر” میں "دلائل الخیرات” کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایک بزرگ شیخ صالح موسی نابینا تھے انہوں نے فرمایا کہ ایک جہاز جس میں میں بھی سوار تھا ڈوبنے لگا ۔اس وقت مجھے غنودگی محسوس ہوئی ۔اسی حالت میں رسالت مآ ب ﷺنے مجھ کو یہ درود پاک تعلیم فرمایا کہ ہزار بار پڑھنے سے جہاز ڈوبنے سے بچ جائے گا ابھی تین سو تک بھی نوبت نہ آئی تھی کہ جہاز ساحل مقصود پر پہنچ گیا ۔یہ درود پاک ہر مصیبت کے لیے شفا ہے۔
درود درج ذیل ہے :
اللهم صل علی سیدنا محمد صلوة تنجینا بها من جمیع الاهوال والافات وتقضی لنا بها جمیع الحاجات وتطهرنا بها من جمیع السیات وترفعنا بها عندک اعلی الدرجات وتبلغنا بها اقصی الغایات من جمیع الخیرات فی الحیوة وبعد الممات ، انک علی کل شیء قدیر .
کیایہ وظیفہ پڑھنا جائز ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جائز ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved