• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عید کے دن گلے ملنا

استفتاء

مفتی صاحب عید کے دن گلے ملنا اور مبارک باد دینا اس بارے میں کوئی ثبوت ہے  اگر ہو تو ارسال کرو یہاں کچھ حضرات کہتے ہیں کہ اس کا ثبوت نہیں ہے یہ بدعت ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عید کے دن عید کی مبارک بادی دینا جائز ہے البتہ عید کے دن گلے ملنے میں یہ تفصیل ہے کہ عید کی نماز کے بعد عید کا ایک عمل سمجھ کر گلے ملنا ناجائز اور بد عت ہے البتہ اگر عید کے دن کسی سے کافی عرصے بعد ملاقات ہو تو پھر گلے مل سکتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved