- فتوی نمبر: 31-255
- تاریخ: 23 دسمبر 2025
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
کیا جمعے کے دن فرشتے امام کے ممبر پر بیٹھنے سے پہلے اپنے رجسٹر بند کر دیتے ہیں جن پر وہ لوگوں کے نام لکھتے ہیں؟
حدیث کا حوالہ بھی دے دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ بات صحیح ہے کہ جمعہ کے دن جب امام جمعہ کے خطبہ کے لیے ممبر پر بیٹھتا ہے تو فرشتے اپنے رجسٹر بند کردیتے ہیں چنانچہ صحیح بخاری (1/314، رقم الحدیث:886) میں ہے:
عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «إذا كان يوم الجمعة، وقفت الملائكة على باب المسجد، يكتبون الأول فالأول، ومثل المهجر كمثل الذي يهدي بدنة، ثم كالذي يهدي بقرة، ثم كبشا، ثم دجاجة، ثم بيضة، فإذا خرج الإمام طووا صحفهم ويستمعون الذكر
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوجاتے ہیں اور سب سے پہلے اور اس کے بعد آنے والوں کے نام لکھتے ہیں اور سویرے جانے والا اس شخص کی طرح ہے جو اونٹ کی قربانی کرے پھر اس شخص کی طرح جو گائے کی قربانی کرے ااس کے بعد پھر مرغی پھر انڈا صدقہ کرنے والے کی طرح ہے جب امام خطبہ کے لیے آجاتا ہے تو وہ اپنے دفتر لپیٹ لیتے ہیں اور خطبہ کی طرف کان لگالیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved