- فتوی نمبر: 13-329
- تاریخ: 02 فروری 2019
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۱۔ ایک سال ہو گیا ہے کہ میرے والد صاحب وفات پاگئے ہیں وفات سے دو مہینے پہلے مجھ سے یہ غلطی ہوگئی کہ میرے والد صاحب لیٹے ہوئے تھے میں نے لیٹے ہوئے ان کے ناخن کاٹ دیئے ۔ناخن کاٹتے ہوئے مجھ سے ان کی انگلی ٹوٹ گئی اور دوسری انگلی سے خون چل گیا ۔اس انگلی سے خون بند ہو گیا مگر ان کی دوسری انگلی وفات تک ٹھیک نہیں ہوئی جس کا مجھے بہت دکھ اور پریشانی ہوئی جوآج تک ختم نہیں ہوئی ۔میری اس وقت عقل ماری گئی کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میں کیا کررہا ہوں ۔یہ غلطی میں نے برے ارادے سے نہیں کی۔ مجھے والد صاحب کی انگلی کا خون نظرآرہا ہے کہ میں نے والد صاحب کو تکلیف دی اور ان کا آرام بھی خراب کیا میرا یہ ظالمانہ گناہ اللہ تعالی معاف نہیں کرے گا۔آپ رہنمائی فرائیں
۲۔ میرا چھوٹا بھائی امریکہ میں دکان کرتا تھا آ ج سے چھ مہینے پہلے میرا بھائی قرآن مجید پڑھا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے اس کو گولی مار کر شہید کردیا ۔میں نے اس پر بڑی زیادتیاں اور ظلم کیئے ہیں اس کو کافی مارتا تھا مگر وہ مجھ سے بہت محبت کرتا تھا مگر پھر بھی اسے مارتا تھا اور زیادتی کرتاتھا۔اب مجھے پریشانی اور پچھتاوا ہو رہاہے کہ میں کیا کربیٹھا میری عقل ماری گئی تھی ۔اسلام میں اگر خود کشی جائز ہو تی تو میں لازمی خود کشی کرلیتا کیونکہ ان گناہوں کی وجہ سے میرا سکون برباد ہو گیا ہے۔اللہ میرا یہ گناہ کیسے معاف کرے گا؟آپ سے گزارش ہے کہ آپ میری راہنمائی فرمائیں ۔
۳۔ کیا کھانے میں مرچ مصالحے زیادہ ہو نے کی وجہ سے کھانے کے بعد پانی پینا جائز ہے یا نہیں؟
۴۔ اگر کسی کی زیادہ نمازیں قضاء ہو جائیں تو اکٹھی پانچ نمازیں ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
۵۔ فجر کی سنت سے پہلے فجر کی قضا نماز ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟فجر کے فرض کے بعد فجر کی قضا نماز ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
۶۔ ظہر عصر عشاء جمعہ کی اذان کے بعد قضا نماز ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
۷۔ آپ سے درخواست ہے آپ میرے والدین کے لیے اور میرے شہید بھائی کے لیے مغفرت کی دعا کریں اور میرے لیے ہر بیماری سے شفاء کے لیے دعا کریںاورمیرے بیٹے نعمان کے لیے حلال رزق کی دعا کریں اور بہن کو اللہ اولاد جیسی نعمت سے نوازے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۴۔۵۔۶ کرسکتا ہے۔
۷۔ کرسکتا ہے البتہ جمعہ میں مسجد میں جاکر قضاء کرے تاکہ جمعہ کے لیے جانے کے حکم میں تاخیر نہ ہو۔
۸۔ آمین۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved