• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

آئی لیش لگا کر وضو کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آج کل عورتوں میں آئی لیش (جس سے آنکھیں خوبصورت لگتی ہیں) کا رواج ہے یعنی آنکھ پہ کسی گلو سے نقلی بال لگائے جاتے ہیں جو دو سے تین ماہ تک لگےرہتے ہیں ۔اگر کوئی ایسا کرے تو اس کا وضو اور غسل ہوجائے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر گلو لگی رہے  گی تو اس کے ہوتے ہوئے وضو  اور غسل نہیں ہوگا کیونکہ گلو کی وجہ سے پانی گلو کے نیچے جسم تک نہیں پہنچتا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved