• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فرض اور واجب میں کیا فرق ہے

استفتاء

فرض اورواجب میں کیا فرق ہوتا ہے؟قرآن وحدیث کی روشنی میں بتادیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عمل کے لحاظ سے تو  کوئی فرق نہیں ہوتا یعنی جس طرح فرض پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے اسی طرح  واجب پر عمل کرنا بھی ضروری ہوتا ہے البتہ عقیدے کے لحاظ سے اتنا فرق ہے کہ فرض کا انکار کرنے سے عام طور سے آدمی کافر ہوجاتا ہےجبکہ واجب کے انکار کرنے سے کافر نہیں ہوتا، تاہم گناہ گار ضرور ہوتا ہے۔

الفرض عند الأصولیین ما ثبت بدلیل قطعي الثبوت وقطعي الدلالة، حیث لا شبهة فیه ویکفّر جاحده ویعذّب تارکه، والواجب ما ثبت بدلیل قطعي الدلالة وظنّي الثبوت أو ظني الدلالة وقطعي الثبوت (قواعد الفقه/ التعریفات الفقهيه)  في الشامية:الفرض نوعان: فرض عملاً وعلمًا،وفرض عملاً فقط، فالأول کالصلوات الخمس والثاني کالوتر فإنه فرض عملاً الخ

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved