• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فلاں فلاں کو دیں گے

استفتاء

ہمارے والد کا انتقال 2009ء میں ہوچکا ہے۔ والد صاحب نے مالی اثاثے میں کچھ مکان،کچھ پلاٹ اور کچھ نقد رقم چھوڑی ہے۔ والد صاحب نے کچھ جائیداد اپنی زندگی میں ہی تقسیم کردی اور اس کے قانونی کاغذات بھی بنوادیے۔ ایک دکان ایک بیٹے کے نام کردی اور قانونی کاغذات بھی بنوا دیے۔ ایک پلاٹ دوسری بیٹے کے نام کر دیا اور قانونی کاغذات بھی بنوا دیے۔ انہوں نے کچھ تقسیم زبانی طور پر بھی کی مگر قانونی کاغذات نہیں بنوائے۔ جیسے ایک مکان ایک بیٹے کے نام کرنے ( بیٹے کو دینے) کو کہا، خاندان کی موجودگی میں۔ ایک اور مکان کے بارے میں کہا ( خاندان کے افراد کی موجودگی میں) کہ اس میں سے ایک مخصوص رقم دوسرے بیٹے بیٹی اور مرحوم بیٹے کی بیوہ کو دیں گے۔

جو تقسیم زبانی طور پر کی گواہوں کی موجودگی میں اور کاغذات نہیں بنوائے اور نہ وصیت چھوڑی۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ باقی جائیداد تقسیم مندرجہ ذیل لواحقین میں کس طرح ہوگی۔ ورثاء ایک بیوہ، دو بیٹے، ایک بیٹی۔ مرحوم بیٹے کی بیوہ اور ان کے بچے ( دو بیٹے اور ایک بیٹی)، مرحوم بیٹے کا انتقال 2000 میں ہوا تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ جو پلاٹ اور دکان مرحوم نے اپنی زندگی میں بیٹوں کو دیکر ان کے نام بھی کروا دی تھی، وہ بیٹوں کی ہوگئی ہے۔ وہ وراثت میں شامل نہیں۔

2۔ اور جن اثاثہ جات کے بارے میں صرف یہ کہا تھا کہ ’’ فلاں فلاں کو دیں گے ‘‘یہ صرف وعدہ یا ارادہ ہے ہبہ یا وصیت نہیں، اس لیے وہ اثاثے بدستور ان کی ملکیت رہے اور میراث میں شامل ہوں گے۔

3۔ مرحوم کے ان قابل میراث اثاثہ جات کو 24 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ جس میں سے تین حصے ان کی بیوی کو، 7 حصے بیٹی کو اور 14 حصے (زندہ) بیٹے کو ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:

8×3= 24                           

بیوی         بیٹی                بیٹا

8/1                 عصبہ

3×1                3×7

3                     21

3           7                 14

نوٹ: جو بیٹا مرحوم کی زندگی میں فوت ہوگیا تھا اس کا اور اس کے بیوی بچوں کا میراث میں حصہ نہیں ہے۔ البتہ اگر سب وارث اس پر راضی ہوں کہ باپ کی خواہش کے مطابق دیدیں تو یہ بھی جائز بلکہ بہتر ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved