- فتوی نمبر: 15-206
- تاریخ: 12 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
1۔ 10 لاکھ گروی رکھوا کر مکان رہائش کے لیے لینا کیسا ہے؟ جبکہ کرایہ کچھ بھی نہ ہو۔
2۔ ڈرائیور حضرات جو مسلسل سفر میں ہوتے ہیں ٹریلوں ٹرکوں پر ہوتے ہیں ان پر روزہ فرض ہوتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ گروی پر مکان لینے کی مذکورہ صورت جائز نہیں کیونکہ یہ سودکی صورت بنتی ہے۔
2۔ شرعی مسافر پر روزہ فرض نہیں لہذا ڈرائیور حضرات شرعی لحاظ سے مسافر بنتے ہوں تو ان پر روزہ فرض نہیں تاہم اگر روزہ رکھنا آسان ہو تو روزہ رکھنا افضل ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved